Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارے ہیک کرنا آسان

واشنگٹن ..... ایک نئی ریسرچ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہیکرز طیارے کا نظام سنبھال کر اسے ریموٹ کنٹرول سے اڑا سکتے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلائٹ میں انٹرٹینمنٹ سسٹم کو بھی ہیک کیا جاسکتا ہے جبکہ سائبر سیکیورٹی کمپنیو ںنے بتایا کہ یہ ہیکر دوران پرواز کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات بھی چرا سکتے ہیں۔ جب وہ دوران پرواز ہیکنگ کرسکتے ہیں تو اسکا مطلب یہ ہے کہ کسی دن طیارہ بھی ہیک کرسکتے ہیں۔ امریکہ میں قائم ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ انکا پیناسونک ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کا نظام مختلف طیاروں میں نصب ہے۔ اس نظام کے تحت اسکرین پر دکھایا جاتا ہے کہ طیارہ کتنی بلندی پر پرواز کررہا ہے اور رفتار کیا ہے اور اگر یہ نظام ہیک ہوجائے تو ہیکر طیارے کے کنٹرول سسٹم میں باآسانی داخل ہوسکتے ہیں۔

شیئر: