Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا: آسٹریلوی چوروں کو گلیوں میں گھمایا گیا

جکارتہ ..... انڈونیشیا کے ایک جزیرے میں مقامی لوگوں نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 2چور پکڑ لئے اور پھر انکے گلے میں ”میں چور ہوں“ کے کتبے ڈال کر گلیوں میں گھمایا۔ان کے ساتھ سیکیورٹی افسران بھی چلتے رہے۔ یہ واقعہ گلی جزیرے میں پیش آیا جہاں مستقل پولیس فورس کا فقدان ہے۔11دن قبل اس جوڑے نے ایک مقامی ہوٹل سے بائیسکل چوری کی تھی۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا انکے خلاف تحقیقات ہورہی ہے؟ گاوں کے مکھیا نے کہا کہ ہوٹل والوں نے چوری کی اطلاع مقامی حکام کو دی تھی۔ ہم نے اس جوڑے سے پوچھ گچھ کی۔ انہیں جزیرے کی گلیوں میں گھمایا اور گلی چھوڑنے پر مجبور کیا۔ مکھیا کا کہناتھا کہ ہمارے گاوں میں جب بھی کوئی ایسی حرکت کرتا ہے تو اسکے گلے میں کتبہ ڈال کر پورے جزیرے میں گھمایا جاتا ہے۔ انکی تصاویر فیس بک پر بھی ڈالی جاتی ہیں۔ جزیرے کے اعلیٰ عہدیداروں نے کہاکہ مقامی لوگ بائیسکلوں کو کرائے پر دیکر اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔ اس واقعہ سے پہلے ایک فرانسیسی کے ساتھ بھی یہی حشر کیا گیا تھا۔ 
 

شیئر: