Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے کی ولادت کوئی اضافی ذمہ داری نہیں، سیف

ممبئی ..... اداکار سیف علیخان نے اپنے بیٹے کی ولادت پر کہا ہے کہ یہ بچہ ہمارے لئے کوئی اضافی ذمہ داری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 40، 45سال کی عمر باپ بننے کیلئے اچھی کہلاتی ہے۔14سال بعد ہمارے یہاں بچے کی پیدائش سے بہت اچھا محسوس ہورہا ہے۔ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ میں ایک ماہ کے بعد اپنی معمول کی سرگرمیاں شرو ع کردونگی۔اس موقع پر سیف کا کہناتھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کرینہ نے اب بھی کوئی سرگرمی جاری نہیں رکھی ۔ وہ تو شروع سے ہی اپنی ساری سرگرمیوں میں لگی ہوئی ہیں۔ وہ کام کرنا پسند کرتی ہیں۔ڈنر کرنا اور لوگوں سے ملنا جلنا پسند ہے۔ بیبو زندگی میں توازن رکھنا جانتی ہیں۔ وہ اپنی نئی فلم کے بارے میں بہت زیادہ خوش ہیں جسے ریحاکپور بنائیں گی۔
 

شیئر: