Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھارکھنڈ:نکسلیوں کا پُرتشدد ہنگامہ،11ٹرک نذرآتش

رانچی۔۔۔۔جھارکھنڈ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نکسلیوں نے لوہردگا کے جوبانگ علاقے میں 11ٹرکوں میں آگ لگا دی جن میں سے9ٹرک جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے جبکہ 2ٹرکوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ 3ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واضح ہو کہ طویل عرصے بعد ضلع لوہر دگا میں نکسلائٹس نے اتنا بڑی واردات انجام دی۔عینی شاہدین کے مطابق منگل کی شام ریچو گھوٹا سے واپس آنیوالے ٹرکوں کو نکسلیوں کے ہجوم نے شاہراہ پر روک کر گاڑیوں سے ڈیز ل اور پٹرول نکال کر ٹرکوں پر چھڑک کر آگ لگا دی۔ضلع لوہر دگا کے پولیس کپتان آلوک پریہ درشی نے بتایا  کہ اس بات کے پختہ ثبوت ملے ہیں کہ ٹرکوں کو نذرآتش کرنے کی کارروائی نکسلی تنظیم کے کارکن ماؤ باغیوں نے انجام دی۔گزشتہ روزدھنباد گیا ریلوے لائن کو نکسلائٹس نے دھماکے سے اڑادیا تھا جس کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی اور درجنوں ٹرینوں کے راستے تبدیل کردیئے گئے جبکہ بعض ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں پر روک دی گئیں۔سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ٹرکوں کو قبضے میں لیکر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی کابینہ نے الہ آباد کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دیدی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: