Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنگل پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی

ممبئی ..... عامر خان کی فلم ”دنگل“ پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائیگی۔اگرچہ پیر سے پاکستان میں ہندوستانی فلموں کی نمائش دوبارہ شروع ہوگئی ۔ اڑی پر حملے کے بعد ہندوستانی فلموں کی نمائش پر 2ماہ پہلے ہی پابندی لگی تھی۔ فلم ”دنگل“ کے ڈسٹری بیوٹر کے ترجمان نے کہا کہ یہ فلم پاکستان میں ریلیز نہیں ہورہی اور وہاں ریلیز ہونے کے بارے میں ساری خبریں غلط ہیں۔” دنگل“ ایک پہلوان کی زندگی پر مشتمل ہے جسکا کردار عامر خان نے ادا کیا ہے۔ فلم میں ساکشی تنوی، فاطمہ ثناءشیخ، ثانیہ ملہوترہ اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم کی نمائش 23دسمبر سے ہند میںہوگی۔
 

شیئر: