Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کی حلف برداری ، عطیات لینے کی تردید

واشنگٹن..نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے ان الزامات کو مسترد کردیا جن میں الزام لگایا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے امریکی صدر کی حلف برداری تقریب تک ممکنہ رسائی دینے کے بدلے 10 لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ کے عطیات جمع کئے۔سینٹر فار پبلک انٹیگریٹی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ’اوپننگ ڈے فاو¿نڈیشن‘ نامی ادارے نے ٹرمپ کی حلف برادری تقریب کے لئے فنڈ جمع کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ بڑے فنڈ دینے والے 16 افراد کو نجی استقبا لئے میں شرکت کرنے سمیت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تصویر بنانے کا موقع بھی ملے گاجبکہ 4 خصوصی مہمانوں کو ٹرمپ کے بڑے یاچھوٹے بیٹے کے ساتھ شکار اور ماہی گیری کا موقع بھی حاصل ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق فنڈ اکٹھے کرنے والی فاو¿نڈیشن کے ڈائریکٹرز میں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، ارک ٹرمپ اور ڈلاس کے ارب پتی سرمایہ کار کے بیٹے ٹوم ہکس جونیئر شامل ہیں۔ٹرمپ کی ٹیم نے ان رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کے پیچھے نومنتخب صدر کے بیٹے نہیں ۔ اوپننگ ڈے کے ایونٹ سے متعلق جاری معلومات محض ابتدائی تصور ہے جس کی تاحال ٹرمپ خاندان نے منظوری یا اس کی حمایت نہیں کی۔

شیئر: