Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رومانیہ ، نئے وزیر اعظم کیلئے مسلم خاتون کا نام تجویز

بخارسٹ.. رومانیہ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے حیرت انگیز طور پر ملک کے نئے وزیراعظم کے لئے مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والی خاتون کا نام تجویز کردیا۔ 52 سالہ سیول شاہدہ کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے صدر کی توثیق اور پھر پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔ سیول شاہدہ رومانیہ کی سابق سوشل ڈیموکریٹک حکومت میں ریجنل ڈیولپمنٹ منسٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔واضح رہے کہ رومانیہ میں 11 دسمبر کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ایس ڈی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ایک اتحادی جماعت کی حمایت کے ساتھ 465 نشستوں پر مشتمل پارلیمنٹ میں 250 سیٹوں کے ساتھ سادہ اکثریت رکھتی ہے۔ سیول شاہدہ کو صدر اور پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہوگئی تو وہ رومانیہ کی پہلی خاتون اور مسلم وزیراعظم ہوں گی۔ نئی حکومت کی تشکیل کے لئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز کردیا گیا۔ صدر کی جانب سے جمعہ کو وزیراعظم کے نام کا اعلان بھی متوقع ہے۔

شیئر: