Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرینہ اور سیف کے بیٹے تیمور کی پہلی تصویر

ممبئی.. بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے مداحوں کا تجسس ختم کرتے ہوئے بیٹے تیمور علی خان پٹودی کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی ۔کرینہ کپور اور سیف علی خان نومولود بیٹے تیمور علی خان پٹودی کو اسپتال سے گھر لے آئے۔ انہوں نے گھر کی بالکونی میں کھڑے ہو کر مبارکباد دینے کے لئے آنے والوں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔ٹوئٹر پر جاری تصویر میں کرینہ کو اپنے شوہر سیف علی خان اور بیٹے تیمور کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر جاری کی گئی تھیں دوسری طرف ”تیمور“ کے نام پربھی نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔سخت گیر افراد کا موقف ہے کہ بیٹے کا نام تیمور کیوں رکھا جبکہ حمایت کرنے والے کہہ رہے ہیں کہ نام سے کچھ نہیں ہوتا ۔یہ والدین کا حق ہے کہ کیا نام رکھیں۔

 

شیئر: