Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچہ41منٹ ڈوبنے کے باوجود بچ گیا

ویانا ........ آسٹریا میں 13سالہ بچہ تیراکی کے دوران” ڈوب “گیا تاہم جھیل کے سرد پانی کی وجہ سے اسکی جان بچ گئی۔مرتضیٰ نامی یہ بچہ تقریباً41منٹ تک جھیل کی سطح میں رہا ۔ بعد میں غوطہ خوروں نے اسے نکال کر اسپتال پہنچایا ۔ تیزی سے صحتیابی کے نتیجے میں ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے۔ مرتضیٰ کو فوری طور پر چھوٹے سے شہر سے ویانا لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد دی۔اسپتال کے بچوں کے ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ بچہ جھیل کے ٹھنڈے پانی میں تقریباً منجمد ہوچکا تھا تاہم فوری آکسیجن اور دوائیں دینے سے اس کے جسم میں گرمی آئی اور آہستہ آہستہ اس کے تمام اعضاءنے کام کرنا شروع کردیا۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ہمیں یقین نہیں کہ کوئی شخص 41منٹ تک ڈوبے رہنے کے بعد زندہ بچ جائے ۔
 

شیئر: