Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفت فلمیں دکھانے والا پہلا ملک

پیانگ یانگ ........ شمالی کوریا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں لوگوں کو مفت فلمیں دکھائی جاتی ہیں جبکہ ہر اداکار سرکاری ملازم ہوتا ہے۔ سابق سپریم لیڈر آنجہانی کم جونگ ٹو کو یقین تھا کہ عوام کی آگہی کیلئے فلمیں ایک بڑا کرداراد ا کرتی ہیں۔ انہوں نے ملک میں فلم اسٹوڈیوز بنانے کا حکم دیا تھا ۔ خود انکی ذاتی لائبریری میں ہزاروں فلمیں موجود تھیں۔ وہ فلموں کے بہت شوقین تھے اور انکے گھر کے قریب ایک سینما بھی تھا۔ ایک فوٹو گرافر نے حال ہی میں پیانگ یانگ میں ان اسٹوڈیوز کا دورہ کیا اور وہاں کی تصاویر اتار کر جاری کیں۔ ملک میں جگہ جگہ سینما گھر بنے ہوئے ہیں اور لوگوں کو مفت فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔ شمالی کوریا میں جو فلمیں تیار ہوتی ہیں ان میں انقلابی موضوعات کو پیش کیا جاتا ہے۔ فلموں میں دکھایا جاتا ہے کہ صورتحال خراب ہوجائے تو ایک مضبوط شخص ہی ملک کو ان حالات سے نکال سکتا ہے۔
 

شیئر: