Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3800سال قدیم آلو کا کھیت دریافت

برٹش کولمبیا، کینیڈا ........ آثار قدیمہ کے ماہرین نے دنیا کا ایسا قدیم ترین کھیت دریافت کیا ہے جہاں 3800سال قبل ”ہندوستانی آلو“ پیدا کئے جاتے تھے۔ اس کھیت کی احاطہ بندی بھی کی گئی تھی۔ اس کھیت سے لکڑی کے بنے ہوئے مختلف آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کھیت شکاریوں کے تھے جو یہاں آکر تقریبات منعقد کیا کرتے تھے۔ یہ کھیت برٹش کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے وینکوور سے مغرب میں ایک ایسی جگہ دریافت کیاجہاں اس سے قبل بھی قدیم چیزیں دریافت کی گئی تھیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ شاید یہ دنیا میں پہلا ایسا کھیت ہے جو صحیح سلامت حالت میں ملا ہے۔ قدیم مصر میں بھی اس طرح کے باغات ہوا کرتے تھے لیکن یہ سب صدیوں پرانے تھے۔ شمالی عراق کے شہر جرمو میں 5ہزار قبل مسیح سے بھی پہلے گندم اگائی جاتی تھی لیکن کینیڈا میں جو کچھ دریافت ہوا ہے اسے ہم ایک” باغ “بھی کہہ سکتے ہیں۔
 

شیئر: