Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلمی صنعت میں مقبولیت برقرار رکھنا مشکل ہے، ہرشدیپ

ممبئی ........ گلوکارہ ہرشدیپ کور کا کہنا ہے کہ فلمی صنعت میں اپنی مقبولیت برقرار رکھنا بیحد مشکل ہے۔ وہ فلم ”بے فکرے“ میں اپنے نغمے ”کھل کے گھل کے“ گا کر ملک بھر میں مقبول ہوئیں۔ انکا کہناہے کہ اچھا گانا بننے کے لئے گلوکار اور موسیقار میں مفاہمت اہم کردارادا کرتی ہے۔ گلوکار سے ملاقات سے پہلے موسیقاروں کو نغمہ نگاروں ، پروڈیوسرز اور کہانی کار سے ملاقاتیں کرنا ضروری ہیں۔ جب وہ گانے کا خاکہ بنالیں تب انہیں گلوکار سے رابطہ کرنا چاہئے۔ ظاہر ہے گلوکار وہی کریگا جو موسیقار چاہے گا۔ ہرشدیپ ، اے آر رحمان،وشال شیکھر اور امیت ترویدی جیسے موسیقاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلوکار بڑی آسانی سے پبلسٹی حاصل کرلیتا ہے لیکن اس سے بڑا کام اسے برقرار رکھنا ہوتا ہے۔ ہر کام میں جدوجہد لازمی ہوتی ہے لیکن گلوکاری میں کچھ زیادہ ہی جدوجہد کرنا ہوتی ہے۔ بعض گلوکار سمجھتے ہیں کہ اگر انکا ایک گانا مقبول ہوگیا تو وہی انکی زندگی کو بہتر بنادے گا یا وہ کسی ریئلٹی شو کا حصہ بن گئے تو انکا راستہ آسان ہوجائیگا لیکن ایسا ہوتا نہیں کیونکہ مقبولیت اور کامیابی کی سطح برقراررکھنا بہت مشکل اور اہم بھی ہے۔

شیئر: