Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی وزارت دفاع سے روزانہ ایک لیپ ٹاپ چوری

لندن ........ برطانوی وزارت دفاع سے روزانہ ایک لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر چوری ہوتاہے۔ نئے اعدادوشمار کے مطابق اس طرح حساس معلومات چرائی جارہی ہیں۔عام انتخابات کے بعد سے اب تک ایک ہزار لیپ ٹاپ ، کمپیوٹر اور یو ایس بی وغیرہ چوری ہوچکی ہیں۔ مختلف اداروں نے صحافیوں کو تفصیلات بتانے سے انکار کیا اور کہا کہ اس سے مجرموں کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ سرکاری اعدادوشما ر کے نتیجے میں حکومتی معلومات کے بارے میں خدشہ پیدا ہوگیا کہ وہ غلط ہاتھوں میں جاسکتی ہیں۔ بہت سے سرکاری اداروں نے جنہوں نے ان معلومات کو افشا کیا ہے یہ بتانے سے انکار کیا کہ آیا ان میں حساس یا خفیہ معلومات تھیں۔ وزارت دفاع کے 759لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر لاپتہ ہوچکے ہیں جبکہ 32کو چرالیا گیا۔ اکتوبرتک328سی ڈیز، ڈی وی ڈیز اور یو ایس بی چوری کرلی گئیں۔ وزارت نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔ وزارت ورکس اینڈ پنشن کا کہناہے کہ اسکے 42لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر لاپتہ ہیں جبکہ 8یو ایس بی بھی چوری ہوئیں۔ بہت سی چوریاں تو اس وقت ہوئیں جب نقب زن دفتروں میں داخل ہوئے۔ محکمہ بزنس، انرجی اور انڈسٹریل اسٹراٹیجی سے جولائی تک 6لیپ ٹاپ غائب ہوئے۔

شیئر: