Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیکھر سمن ممبئی فسادات پر فلم بنائیں گے

نئی دہلی ..بالی وڈ داکار اور فلساز شیکھر سمن اب ممبئی فسادات پر مبنی فلم بنائیں گے۔ شیکھر سمن نے 2014 میں اپنے بیٹے ادھین سمن کو لے کر فلم ”ہارٹ لیس‘ بنائی تھی۔ سنجیدہ موضوع اور اچھی کہانی کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر کوئی کمال نہیں دکھاسکی تھی۔شیکھر سمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 1992 میں ہوئے ممبئی فسادات پر مبنی کہانی لکھی ہے۔ اس وقت کی ایک لو اسٹوری کو ذہن میں رکھ کر اسکرپٹ تیار کیا ہے اس فلم کا ٹائٹل ”بامبے ڈائنگ“ رکھا ہے۔

شیئر: