Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر نے تنیاہو کے دباؤمیں ووٹنگ ملتوی کرادی

واشنگٹن۔۔۔۔۔مصر نے مقبوضہ عرب علاقوں میں یہودی آباد کاری کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ووٹنگ ملتوی کراکر عربوں ، فلسطینیوں اور تمام ممالک کو حیرت زدہ کردیا۔قرارداد کا مسودہ مصر ہی نے پیش کیا تھا۔ فلسطینی صدمے کے عالم میں جبکہ امریکی انتظامیہ اچنبھے میں ہے۔باخبر امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے انتہائی اعلیٰ سطح پر مصر پر دباؤڈال کر اسے ووٹنگ ملتوی کرانے پر آمادہ کیا۔مصر کا فیصلہ عربوں کیلئے اس قدر حیرت انگیز تھا کہ وہ یہ فیصلہ نہ کرسکے کہ ووٹنگ کرائی جائے۔ معاملہ کو معلق کرادیاجائے۔ نیویارک میں موجو د عرب وزراء اپنی حکومتوں کی جانب سے ہدایات کا انتظار کرتے رہے۔ امریکیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے رابطہ کرکے ووٹنگ ملتوی کرائی۔امریکی ذرائع نے یہ بھی کہا کہ عرب لیگ کے اجلاس کو محض بہانہ بنایا جارہا ہے تاکہ نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ چارج سنبھال لیں اور اس وقت تک معاملے کو سرد خانے کے حوالے کردیا جائے۔

شیئر: