Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوبر نے بغیر ڈرائیور گاڑیوں کا تجربہ روکدیا

واشنگٹن..... معروف امریکی کار سروس کمپنی اوبر نے ریگولیٹر کی جانب سے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کئے جانے کے بعد سان فرانسسکو میں ان گاڑیوں کے ٹیسٹ کو روک دیا ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں مسافروں کو بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کی بکنگ کا آپشن دیا تھا لیکن حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر اوبر نے ٹیسٹ کیلئے خصوصی پرمِٹ نہ لیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اوبر کا کہنا ہے کہ گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ پر سیفٹی ڈرائیور موجود ہے اسے پرمٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں دیگر 20 کمپنیاں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کا تجربہ کر رہی ہیں لیکن انکے پاس خصوصی پرمٹ ہے۔کیلیفورنیا میں گوگل جیسی دوسری کمپنیوں نے اس طرح کی ٹیسٹ ڈرائیونگ کے لیے باضابطہ پرمٹ حاصل کیا ہے۔ ہر پہلی 10 گاڑیوں کے پرمٹ کےلئے ڈیڑھ سو ڈالر خرچہ آتا ہے ۔مزید 10 گاڑیوں کیلئے 50 ڈالر چارج کئے جاتے ہیں۔
 

شیئر: