Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھماکا خیز مواد سے بھری جیکٹ برآمد

پشاور:  خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک دھماکا خیز مواد سے بھری جیکٹ کو ناکارہ بنا کر دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق ضلع خیبر ٹرائبل کی تحصیل باڑہ میں شلوبر کے علاقے میں ندی کنارے ایک خودکش حملے میں استعمال ہونے والی مشکوک جیکٹ کی اطلاع ملی تھی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر سیکورٹی آفیسرز نے پاک فوج کے جوانوں کی بھاری نفری کے ساتھ علاقے میں پہنچ کر جائزہ لیا اور راستے بند کرکے کارروائی شروع کی۔ اس دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خودکش جیکٹ کو ویرانے میں دھماکا کرکے ضائع کردیا۔ ذرائع کے مطابق خودکش دھماکا خیز مواد سے بھری جیکٹ کو تلف کرتے وقت ہونے والے دھماکے کی گونج دور دور تک سنائی دی۔ بعد ازاں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -پاکستان میں سعودی عرب کی تعریف

شیئر: