Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنی لیون نے 4کروڑ کی پیشکش کی تردید کردی

نئی دہلی ..... بالی وڈ کی بے بی ڈول سنی لیونی نے’ ’لیلیٰ میں لیلیٰ‘ ‘گانے پر رقص کرنے کےلئے4 کروڑ روپے کی پیشکش کئے جانے کی تردید کی ہے۔واضح رہے کہ سنی لیونی پر شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ”رئیس‘ ‘میں 80 کی دہائی میں بنی سپر ہٹ فلم ”قربانی‘ ‘کا سپر ہٹ نغمہ ’ ’لیلیٰ میں لیلیٰ“ کی عکس بندی کی گئی ہے۔ ”رئیس“ کا آئٹم سانگ” لیلیٰ میں لیلیٰ‘ ‘ ریلیز کے ساتھ ہی کافی دھوم مچانے لگا ہے۔اس گانے میں سنی لیونی کے رقص کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اس گانے کی ریلیز کے ساتھ ہی یہ خبر گردش کرنے لگی کہ کرسمس اور نئے سال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ہوٹل نے سنی کو اس گانے پر رقص کرنے کےلئے 4کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے لیکن سنی لیونی نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ سنی لیونی نے کہا کہ ”کاش مجھے لائیو پرفارمنس کےلئے 4کروڑ روپے ملتے، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ مجھے پرفارمنس کےلئے 4 کروڑ روپے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔یہ فلم اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔
 

شیئر: