Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی ماہی گیر نے خلائی مخلوق پکڑلی؟

ماسکو ....روسی ماہی گیر سوشل میڈیا پر اس وقت مقبول ہوگیا جب اس نے سمندر کی گہرائی سے ایک ڈراونی ”خلائی مخلوق“ پکڑی۔ رومان فیڈر اسٹوف نے جو مچھلی پکڑی ہے وہ 8پاوںو الی ہے جبکہ اسکے دانت خنجر کی طرح تیز ہیں۔ جب اس نے یہ تصویریں ٹویٹر پر ارسال کیں تو لوگ اس مچھلی کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ یہ ماہی گیر شمال مشرقی روس میں ایک ٹرالر پر کام کرتا ہے۔ ماسکو ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس نے اپنی یہ خوفناک مچھلی کی تصاویر فلیکر پر بھی جاری کردیں۔ اس سے زیادہ خوفناک مچھلی اب تک نہیں دیکھی گئی. اسی لئے لوگوں نے مشہور کردیا کہ یہ کوئی خلائی مخلوق ہوسکتی ہے۔ عام طور پر اسے”گھوسٹ شارک“ کہا جاتا ہے۔
 

شیئر: