Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی....بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے فوربزکی جانب سے جاری مشہور شخصیات کی فہرست میں شاہ رخ اورعامر خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبرپرجگہ بنائی ہے۔ فوربزکی جانب سے ہند کی مشہورشخصیت کی جو فہرست جاری کی گئی اس میں 2016 میں پہلے نمبر پرسلمان خان ہیں۔ سلمان خان نے گزشتہ سال پہلے نمبر آنے والے اداکار شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چوڑدیا۔ ٹاپ ٹین میں عامرخان جگہ نہیں بنا پائے۔ فہرست میں پہلے نمبراداکارسلمان خان، دوسرے نمبرپرشا ہ رخ خان، تیسرے نمبر پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان یراٹ کوہلی، چوتھے نمبرپراداکاراکشے کمار، پانچویں نمبرپر سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی جبکہ چھٹے نمبر اداکارہ دپیکا پڈوکون نے جگہ بنائی۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا آٹھویں نمبرپرہیں۔ ساتویں نمبرپرسابق لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر، نویں نمبرپراداکار امیتابھ بچن اور اداکار رتیک روشن دسویں نمبرپرہیں۔

شیئر: