Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چور بلی

لندن ...... ایک بلی نے ثابت کردیا کہ وہ اپنی بھوک مٹانے کیلئے کچھ کھانا چاہتی ہے تو وہ اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوکر رہتی ہے۔ لندن میں یہ بھوکی بلی کچن میں ایک الماری کھول کرچپس کے پیکٹ کھول کر کھانے لگی اسکے مالک نے اسے چوری کرتے ہوئے دیکھ لیا اور وڈیو بنالی۔ پہلے تو وہ پورے کچن میں کھانے کا سامان تلاش کرتی رہی آخر کار وہ کچن میں سنک پر کھڑے ہوکر الماری کھولنے کی کوشش کرنے لگی۔ جس میں وہ کامیاب بھی رہی۔ اس نے باقاعدہ اپنے ہاتھ سے الماری کھولی۔ اندر سے چپس کا پیکٹ نکالا اور سنک سے کود کر فرش پر آگئی اور نیچے بیٹھ کر پیکٹ کھول کر کھانے لگی۔ وہ اس بات سے بے خبر تھی کہ اسکا مالک اسکی وڈیو بنا رہا ہے۔

شیئر: