65برس سے زیادہ عمرکے تارکین میڈیکل انشورنس کے حقدار
ریاض- - -سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل نے کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ 65برس سے زیادہ عمر کے تارکین کو میڈیکل انشورنس پیکج جاری کریں۔ کوئی بھی کمپنی اخراجات میں اضافے کے بہانے معمر تارکین کو میڈیکل انشورنس دینے سے معذرت نہیں کرسکتیں۔اگر کوئی معمر غیر ملکی میڈیکل انشورنس کی درخواست کرے گا تو اسے کوئی بھی کمپنی مسترد نہیں کر سکتی۔ المدینہ اخبار کے مطابق کونسل کا کہنا ہے کہ اگر میڈیکل انشورنس کرانے والا کوئی شخص سروس فراہم کرنے والے دائرے سے باہر علاج کرانے پر مجبور ہو جائے تو اسے بل پیش کر کے 15دن کے اندر اندر رقم حاصل کرنے کا حق ہوگا۔کونسل کا کہنا ہے کہ آجر ملازم کے والدین کے میڈیکل انشورنس کا پابند نہیں۔