Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشی پولیس افسر کو حج کی دعوت

قاہرہ۔۔۔۔۔ انڈونیشی ٹریفک افسر کوانتہائی دیانت،ایمانداری، صبرو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے پر سعودی سفارتخانے نے فریضہ حج کی ادائیگی کا دعوت نامہ پیش کردیا۔انڈونیشی ٹریفک افسر امسال سعودی عرب کے خرچ پر فریضہ حج ادا کریگا۔عاجل کے مطابق انڈونیشی افسر’’ایبتوسوتسنا‘‘راہگیروں کے اژدہام میں ’’متروجایا‘‘مارکیٹ کے سامنے ٹریفک منظم کررہا تھا۔اسی دوران ایک خاتون پر اس پر چلانے لگی کیونکہ افسر نے اس کے خلاف ٹریفک خلاف ورزی پر چالان کردیا تھا۔اس موقع پر تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا۔واقعہ کے 2دن بعد خاتون نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر معذرت کی اور اعتراف کیا کہ اس نے واقعی غلطی کی تھی۔خاتون کے اعتراف پر افسر نے اس کے خلاف شکایت نامہ واپس لے لیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع پر سعودی سفیر نے انڈونیشی افسر کو مملکت کے خرچ پر حج کی دعوت دیدی۔

شیئر: