Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک میں تیسرے ملک کی شمولیت پر غور کرسکتے ہیں،چین

بیجنگ..چین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ایک خطہ ایک سڑک کے وژن کے تحت 'کھلا منصوبہ' ہے اس میں پاکستان کی رضامندی اور اتفاق رائے سے دوسرے ممالک کو شامل کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے ۔منصوبے میں پاکستان سے اتفاق رائے پید اہونے کے بعد ہی پیش رفت ہوسکتی ہے۔چین کے محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ابھی یہ دیکھنا ہوگا کہ ہنداس پیشکش کو قبول کرتا ہے یا نہیں۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان اور چین کے معاشی حالات بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ اس منصوبے سے خطے میں امن و استحکام سمیت علاقائی تعاون کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ قبل ازیں چینی میگزین گلوبل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں ہند پر زور دیا کہ وہ پاکستانی جنرل کی پیشکش کے بعد سی پیک میں شمولیت پر غور کرے۔ واضح رہے کہ کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل لیفٹننٹ عامر ریاض نے کہا تھا کہ ہند ملک دشمنی چھوڑ کر سی پیک منصوبے میں شامل ہوجائے۔ سی پیک منصوبے سے ہند سمیت ایران، افغانستان اور وسطی ایشیا کے ممالک کو بھی فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔

شیئر: