Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3.5ملین پر والے کیڑے سروں پر پرواز کرتے ہیں

لندن ...... محققین کا کہناہے کہ ہر سال ہمارے سروں پر سے پروں والے3.5ملین کیڑے پرواز کرتے ہیں یا قریب سے گزرتے ہیں۔ جنوب وسطی انگلینڈ میں جو خصوصی راڈار نصب کئے گئے ہیں اس کے نتیجے میں یہ بات معلوم ہوئی۔ماہرین کا کہناہے کہ ان جراثیم کا وزن تقریباً 3200ٹن کے قریب ہوتا ہے۔ ماہرین نے ان پر نظر رکھنے کیلئے ہیلیم گیس سے بھرے غبارے اڑائے جن میں جال لگا تھا۔ ایگزیکٹر یونیورسٹی کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ کیڑوں کی فضائی ہجرت انتہائی بلندی پر بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یہ کیڑے 492فٹ اور 3937فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہیں۔ دنیا کے دیگر حصوں میں ان کی تعدادخاصی زیادہ ہوتی ہے تاہم ان کا پتہ چلانے کیلئے زیادہ اعدادوشمار اب تک موجود نہیں۔ہر موسم خزاں میں30ملین پرندے برطانیہ سے افریقہ ہجرت کرتے ہیں۔ یہ پرندے ہزاروں میل سفر طے کرکے واپس بھی آتے ہیں۔ کچھ تتلیاں ایسی ہیں جو ہر سال سیکڑوں کلو میٹردور ہجرت کرتی ہیں۔
 

شیئر: