Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرائے سینا میں برفباری

شمالی افریقہ ...... صحرائے سینا میں مسلسل دوسرے دن برفباری ہوئی جس سے صحراءمیں برف کی تہہ بچھ گئی۔ ایسی برفباری 37سال قبل ہوئی تھی۔ سیٹلائٹ سے لی جانے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ برفباری سے برف کی باریک سی تہہ پورے صحراءپر موجود تھی۔ایک پیشہ ور فوٹو گرافر نے الجزائر کے شہر عین سیفرا کے قریب واقع اس صحراءکی تصاویر اتاری ہیں۔ اس علاقے میں آخری مرتبہ فروری 1979ءمیں برفباری ہوئی تھی۔ علاقے میں گرمیوں میں درجہ حرارت عام طور پر 37سیلسیس (99فارن ہائٹ) ہوتا ہے لیکن موسم سرما میں یہ گر کر 30فارن ہائٹ رہ جاتا ہے۔
 

شیئر: