Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موم بتیوں سے مرنیوالوں کی تعداد دگنی

لندن ....... برطانیہ میں گزشتہ 2برسوں میں موم بتیوں سے لگنے والی آگ کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے جبکہ 2016ءمیں موم بتیوں کی تیاری میں 17فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ فائر بریگیڈحکا م نے سیفٹی وارننگ جاری کی ہے کیونکہ موم بتیوں کا دھواں سانس کے ساتھ جسم میں جانے کے نتیجے میں کئی نوزائیدہ اور چھوٹے بچے بیمار ہوئے ہیں جنہیں اسپتال لایا گیا ہے۔ موم بتی بنانے والی صنعت سے وابستہ لوگوں نے جو اعدادوشمار جاری کئے ہیں ان کے مطابق حادثات کے باوجود فروخت میں 17فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2012-13ءکے درمیان موم بتیوںسے آگ لگنے کے باعث 5 اور پھر 2014-15ءکے درمیان 15افراد ہلاک ہوئے تھے۔ برطانیہ میں ایک تہائی گھروں میں خوشبو دار موم بتیاں استعمال ہوتی ہیں۔

شیئر: