Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خراٹوں سے نجات کیلئے نئی ڈیوائس

بیجنگ ...... چینی سائنسدانوں نے ایک ایسا ماوتھ پیس تیار کیا ہے جو آپ کی زبان پر فٹ آجاتا ہے اور اس سے خراٹوں سے نجات مل جاتی ہے۔ اسے اسنوزیل کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ڈیوائس دن میں دو مرتبہ 20،20منٹ تک زبان پر رکھنا ہوتا ہے۔ یہ پوری زبان پر پھیل جاتا ہے اور پھر بجلی کے ہلکے ہلکے جھٹکے دیتا ہے اور زبان کے اس پٹھے تک بھی کرنٹ پہنچتا ہے جو اس کی نقل و حرکت میں مدد دیتے ہیں۔ اس سے یہ پٹھا مضبوط ہوتا ہے یوں رات کو خراٹوں سے نجات مل جاتی ہے اور نیند میں بھی خلل واقع نہیں ہوتا۔ حال ہی میں برطانیہ میں بھی اس کی فروخت کی اجازت دیدی گئی ہے۔ خیال ہے کہ اگلے سال یہ فارمیسیوں میں دستیاب ہوگا۔ اس آلے سے نیند میں خلل اور خراٹوں جیسی صورتحال میں فائدہ ہوگا۔ برطانیہ میں تقریباً30لاکھ افراد اس سے متاثر ہیں۔ انسان جب سوتا ہے تو زبان کے پٹھے اور سانس لینے کی نالی بھی ڈھیلی پڑ جاتی ہے۔ بہت سے لوگوں کیلئے تو یہ مسئلہ نہیں بنتی لیکن کبھی کبھار کم سے کم 10سیکنڈ کیلئے انسان کا سانس لینے کا عمل رک جاتا ہے۔ جب دماغ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ سانس رک گئی ہے تو وہ سانس لینے کی نالی کو سگنل ارسال کرتا ہے کہ وہ اپنا کام دوبارہ شروع کردے جس سے یہ نالی کھل جاتی ہے اور انسان ایک جھٹکے کےساتھ اٹھ بیٹھتا ہے۔ چندلوگ ہی اس عمل کو یاد رکھتے ہیں کیونکہ چند سیکنڈ بعد ہی وہ دوبارہ نیند کی وادی میں پہنچ جاتے ہیں۔

شیئر: