Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم سے رقم چرانے والے گرفتار

اسیکس ...... رومانیہ کے جرائم پیشہ افراد کے ایک گروہ نے برطانوی شہر اسیکس میں اے ٹی ایم سے پیسے چرانے کیلئے نیا طریقہ واردات اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کارڈ ڈالنے والی جگہ کی ایک نقل تیار کرکے اصل کے ساتھ فٹ کردی اور صارف کی ساری معلومات اس طرح جمع کرلیں۔ اس گروہ نے ایسی ڈیوائسسز دیگر ممالک میں بھی اپنے گروہ کے ارکان کو بھیج دیں۔ یہ ڈیوائس امریکہ سے تھائی لینڈ تک تمام ممالک کے اے ٹی ایم میں فٹ ہوسکتی ہیں۔ ان ڈیوائس کے ذریعے پیٹرول پمپ اورٹکٹ مشین میں ڈالے گئے کارڈز کی تفصیلات تک حاصل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے یہ ساری جعلی چیزیں ایک نواحی علاقے کے باغ میں شیڈ ڈال کر تیار کیں۔ اب اس گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اس کے تمام ارکان کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

شیئر: