Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیر خوار آپ کا جھوٹ پکڑ سکتے ہیں

واشنگٹن ... اب تک ہم یہی سمجھتے آرہے تھے کہ نوزائیدہ اور شیر خوار سے والدین کوئی بھی جھوٹ بولنے پر پکڑے نہیں جائیں گے لیکن نئی تحقیق کے مطابق بچہ آپ کا جھوٹ فوری طور پر سمجھ لیتا ہے چاہے اسکی عمر 2سال ہی کیوں نہ ہو۔ انکا کہناہے کہ آج کے بچے پہلے کے بچوںسے زیادہ سمجھدار ہیں اوروہ یہ بات بہت اچھے سے سمجھتے ہیں کہ کب ان سے جھوٹ بولا جارہا ہے ، دھوکا دیا جارہا ہے یا بہانے بازی کی جارہی ہے اور پھر اسی سمجھ کے ساتھ وہ اپنا ردعمل بھی ظاہر کرتے ہیں اور اس طرح وہ یہ باور کراتے ہیں کہ انہوں نے اپنے بڑوں کا جھوٹ پکڑ لیا ہے۔ریسرچرز کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے امریکہ میں ڈھائی سا ل کے 140سے زائد بچوں کے رویئے کا تجزیہ کیا۔ انکا کہناہے کہ اب تک تو ہم یہ سمجھتے تھے کہ ہم نے بچے سے جو کچھ کہہ دیا وہ اسے ہی اصل سمجھے گا اور ہمارا جھوٹ نہیں پکڑا جائیگا لیکن نیشنل اکیڈمی آف سائنسز نے بھی تحقیق کرکے یہ بات ثابت کردی کہ 4اور اس سے زیادہ عمر کے بچے تو فوری ہی بتا دیتے ہیں کہ ان کے بڑوں نے ان سے جھوٹ بولا۔

شیئر: