Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل عالمی قراردادوں پر عمل کرے ،عرب لیگ

 قاہرہ ..عرب لیگ نے سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔ عرب لیگ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی علاقوں میں غیرقانی یہودی بستیوں کی تعمیرو توسیع کا سلسلہ بند کرے۔تمام عالمی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے خطے میں قیام امن کی مساعی میں اپنا کردار ادا کرے۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل میں یہودی بستیوں کے خلاف قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری سے یہ واضح ہوگیا کہ پوری عالمی برادری فلسطینیوں کو ان کے دیرینہ حقوق دلانے کے لئے ہم آواز ہے۔ انہوںنے کہا کہ وقت نے پھر ثابت کیا ہے کہ فلسطینی عرب شہروں میں یہودیوں کو آباد کرنے کا اسرائیلی حربہ غیرقانونی ہے۔ فلسطین میں حقائق کو تبدیل کرنے اور 2ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی اسرائیلی پالیسی پر پھر ضرب لگی ہے۔ اس قرارداد کے بعد اسرائیل کے پاس2ریاستی حل کو قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں رہا ۔ فلسطین میں یہودی آباد کاری کے لئے اسرائیل نے جو بھی اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان سے پیچھے ہٹنا ہوگا۔ سلامتی کونسل کی قرارداد نے مسئلہ فلسطین کو پھر عالمی سطح کے اہم ترین حل طلب مسائل میں شامل کردیا ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال جنوری میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں فلسطین، اسرائیل امن بات چیت کی بحالی کے موضوع پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔
 

شیئر: