Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر لیگ:عماد کی شاندار بولنگ، 5 وکٹیں

 
لیگ کے مزید 4میچوں کا فیصلہ ہوگیا، فیصل آباد رائلز ، کھوکھر کرکٹ کلب، ہانکو نے فتح سمیٹ لی، فیصل آباد کنگز اور کے پی کے بنوں کا میچ برابر رہا
 
جی ایس ایوب
 
ام صبور کرکٹ گراونڈ پر فیصل آباد رائلز نے خمیس اسٹار کو 30رنز سے شکست دے دی۔ فیصل آباد رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 208رنز بنائے جس میں حافظ راسق کی عمدہ 71، شاہد کے 32، ارسلان افضل کے 30اور اعجاز ملک کے 17رنز شامل ہیں ۔ خمیس اسٹارز کی جانب سے شاکر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4، ناتن نے 2، احمد یاسر اور سید نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔ جواب میں خمیس اسٹار کی ٹیم نے 9وکٹوں پر 176رنز بنائے۔ صغیر نے 49، شاجو نے 37، مجیب نے 18، شاکر نے 11رنز بنائے ۔ شکیل جٹ نے 4، محمد عدنان نے 2، قیصر اور اعجاز ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ حافظ راسق کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔ 
گرین اسٹار کو کھوکھر کلب کے ہاتھوں 7وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ گرین اسٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے14اوورز میں 92رنز بنائے ۔ راشد محمود 35رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نزاکت نے 16رنز بنائے ، عماد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے گرین اسٹار کے بیٹسمینوں کو رنز بنانے کا موقع نہیں دیا۔ انہوں نے 5کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ فیصل نے 2، زاہد انجم اور مدثر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں کھوکھر کلب نے مطلوبہ ہدف 10.4اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ شمریز نے 24، نسیم اور منظور حسین نے 18،18، زاہد خان نے 12رنز بنائے ۔ کپتان محمد افضل نے 2، نیاز علی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ، عماد کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔ 
ہانکو نے خیبرپختون خوا کو 8رنز سے شکست دی۔ ہانکو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 198رنز بنائے ۔ صفدر علی نے 75، ابرار مشتاق نے 27، رفیع احمد نے 20، عامر عباس نے 18رنز بنائے ۔ ضیف اللہ نے 3، اصغر علی، حسنات لیاقت اور انعام الحق نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں خیبرپختونخوا نے 7وکٹوں پر190رنز بنائے ۔ رانا جہانزیب نے 71، عماد علی نے 42، حسنات لیاقت 17، وقاص نے 12رنز بنائے ۔ محمد بلال نے 4، محمد آصف اور بنی گل خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ صفدر علی مین آف دا میچ قرار پائے۔
فیصل آباد کنگز اور کے پی کے بنوں کے درمیان میچ برابر رہا۔ ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق دونوں بیٹسمینوں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ فیصل آباد کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۔ 9وکٹوں کے نقصان پر 173رنز بنائے ۔ نبیل عثمان نے 43، مدثر علی نے 33، ابرار حسین 24، قیصر عباس نے 19رنز بنائے۔ آصف نے 3، عمر اور علی رحمان نے2، 2 اورشیراز نواز نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں کے پی کے بنوں نے 19.4اوورز میں 173، توصیف نے 44، علی رحمان نے 38، آصف نے 24، طاہر خان نے 17رنز بنائے۔ فیصل آباد کنگز کی جانب سے عبدالباسط اور عمر اعجاز نے 3،3، فیصل عثمان اور مدثر علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ نبیل عثمان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 
******

شیئر: