Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھکاوٹ اور کمزوری کا عمر سے تعلق نہیں

واشنگٹن....... زیادہ تربوڑھے مریض جب بھی ڈاکٹروں سے ملتے ہیں تو یہی کہتے ہیں کہ میں تھک چکا ہوں، اٹھنے بیٹھنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ شاید یہ بڑھاپے کی بیماری ہے اور اب مجھے اسی طرح جینا او رمرنا ہوگا۔ ڈاکٹرو ںکا کہناہے کہ یہ خیال بالکل بے بنیاد ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ انسان اٹھنے بیٹھنے کے لائق نہیں رہتا اور ہر وقت اسکے جوڑ درد کرتے ہیں۔ انڈیانا یونیورسٹی کی ریسرچ ڈائریکٹر نے بتایا کہ حقیقت یہ ہے کہ کمزوری، ڈپریشن اور جوڑوںمیں درد کا بڑھتی عمرسے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ تو اس بات کا سگنل ہے کہ کوئی نہ کوئی بیماری ہے جسکا طبی معائنہ بیحد ضروری ہے۔ انکا کہناتھا کہ لوگ اکثر و بیشتر یہی سمجھتے ہیں کہ زیادہ عمر کا مطلب یہ ہے کہ اب وہ تنزلی کا شکار ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے جسم میں بھی تبدیلیاں آتی ہیں لیکن یہ تدریجی عمل ہے۔ اگر اچانک ہی آپ کو یہ پتہ ہو کہ یادداشت آپکا ساتھ نہیں دے رہی ہے ۔ آپ ہر وقت سوئی ہوئی حالت میں رہتے ہیں اور رات کو فوری باتھ روم جانے کی جلدی ہوتی ہے تو اسکا عمر سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ تو عام لوگ بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔ آپ کو چاہئے کہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ جتنی جلدی اس نے بیماری کی تشخیص کرلی اور مسئلہ حل ہوگیا اتنا ہی بہتر ہوگا۔
 

شیئر: