Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکار کبھی بوڑھا نہیں ہوتا، گووندہ

ممبئی ....... اداکا ر گووندہ نے کہا ہے کہ میں تو ماضی سے مقابلہ کررہا ہوں او رامید ہے کہ جیت جاونگا۔ ایک انٹرویو میں ان سے کہا گیا کہ آپ ایک سال مزید بوڑھے ہوگئے تو گووندہ نے کہا کہ یہ خیالات میرے ذہن میں مت ڈالیں۔ اداکار اپنی عمر کے حوالے سے سوچنا کبھی بھی برداشت نہیں کرتا۔ ابھی تو میں اپنی فلم ”آگیا ہیرو“ ریلیز کرنے میں مصروف ہوں۔ میری فلم دیکھ کر آپ میرے لئے ”برتھ ڈے بوائے“ کا لفظ استعمال کرینگے اور عمر کے بارے میں بھول جائیں گے۔ ایک مرتبہ میری ماں نے دعا دی تھی کہ تم 49سال تک اپنے بچوں کی دیکھ بھال کروگے۔ تب میں نے ان سے سوال کیا تھا کہ کیا اس وقت تک میں زندہ ہونگا؟ میری ماں کا جواب تھا کہ تم کبھی بھی بوڑھے نہیں ہوگے۔ گووندہ نے کہا کہ” زمانہ ہی ایسا ہے کہ اپنا ڈھنڈورا خود ہی پیٹنا پڑتا ہے“۔ اس سوال پر کہ آپ نے فلمی صنعت میں 30 سال دیکھے ہیں ۔ ماضی کے بارے میں کیا کہیں گے؟تو ان کا کہناتھا کہ میں نے ہر فلم ہٹ دی۔ اپنی فلم بنانا اور ریلیز کرنا مشکل کام ہے۔ ابتداءسے ہی میں نے کوئی گروپ نہیں بنایا۔ یہ میری ماں اور مداحوں کی دعائیں ہیں جس نے میری مدد کی۔ جب میں فلم میں آیا تو ایسا فنکارتھا جس نے جدوجہد سے اپنا نام کمایا کیونکہ میرا کوئی فلمی پس منظر نہیں تھا۔ گووندہ نے کہا کہ میری دوسری فلم ”راجو مائنڈ بلوئنگ ہوگی“ یہ ایک چائے والے کی فلم ہے جو دنیا میں عظیم شخص بن جاتا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ وزیراعظم نریندر مودی سے انسپائر ہوکر بنائی جارہی ہے تو گووندہ نے کہا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا۔ میں نے اسکرپٹ پر کافی عرصے پہلے ہی کام شروع کردیا تھا۔
 

شیئر: