Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے سی اے: سلیمان ملک کی شاندار سنچری

 
آصف،شیرمحمد، نعیم، سندھی اور ماجد کی نصف سنچریاں اے آر ایم ےو نائیٹڈ ،حیدرآباد گرین، جمجوم ٹائیگرز اور سعودی آئل کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کر لی 
 
جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن (جے سی اے) کے زیراہتمام اور کا نو گروپ کے تعاون سے کھیلے جانے والی 23ویں کانو پریمیئر لیگ کے دوسرے ہفتہ میں اے آر ایم ےو نائیٹڈ،حیدرآباد گرین، جمجوم ٹائیگرزاور سعودی آئل کی ٹیموں نے کامیابی سمیٹ لی جبکہ سلیما ن ملک نے شاندارسنچری اسکور کی اور آصف،شیرمحمد،نعیم اور ماجد نصف سنچریوں کے ساتھ نمایاں رہے۔ 
جے سی اے میڈیا کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اے آر ایم یونائیٹڈ کرکٹ کلب نے اتحاد کو 57،حیدرآباد گرین نے سی ایچ الیون کو 69 رنز، جمجوم ٹائیگر نے جمجوم فائٹرز کو 2وکٹوں اور سعودی آئل نے کشمیر اسٹیج کو 17رنز سے ہرادیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں اے آر ایم یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 4وکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنائے۔ نذیر 38، سمیع اللہ 30، سامی خان 29اور ارشد نے 22رنز اسکور کئے۔ اعظم نے 22رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اتحاد کی ٹیم منصور کی عمدہ بولنگ کے سامنے صرف 104رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ منصور نے 18رنز دیکر 4اور ذیشان نے 27رنز پر2وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے میچ میںحیدرآباد گرین نے 5وکٹو ں کے نقصان پر206رنز بنائے۔ عطا محمد 26، آصف 50اور شیر محمد 62رنز کے ساتھ نمایاں اسکوررز تھے۔ جواب میں سی ا یچ الیون تمام وکٹوں کے نقصان پر 137رنز بناسکی۔ انیس 20رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر تھے۔ عامر18، جمیل 15اور راج14رنز دیکر2،2وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے میچ میں جمجوم فائٹرز نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 206رنز بنائے۔ نعیم 61، عامر 44 اور اسلم 40رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عمر نے 54اور سعید نے 14رنز کے عوض2،2َکھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں فاتح ٹیم نے وننگ ٹارگٹ 8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ توصیف، عثمان، عدنان بٹ اور عمر نے جم کر بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 36،28،36اور 25رنز بنائے۔ عامر نے 47رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔
چوتھے میچ میں  سعودی آئل نے سلیمان ملک کی شاندار سنچری اور سندھی کی نصف سنچری کی بدولت 7وکٹوں کے نقصان پر229رنز کا مجموعہ حاصل کےا۔ سلیمان نے102اور سندھی نے 52رنزکی اننگ کھیلی۔شبیرنے 35اورعماد نے 55رنز دیکر2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب مےںکشمیر اسٹیج ماجد 90،عارف28اور شبیر29رنز کی مدد سے 178رنز بناسکی۔عاشق نے40اور راحب نے34رنز کے عوض 3،3 اورمنور نے22رنز دیکر2وکٹیں حاصل کیں۔
******

شیئر: