Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران دہشتگردی کی سرپرستی کررہا ہے، امریکی کانگریس

جدہ۔۔۔۔امریکی کانگریس کے ارکان نے ایرانی نظام حکومت پر الزام لگایا کہ وہ خطے میں دہشتگردانہ سرگرمیوں کی سرپرستی کررہا ہے۔ علی خامنہ ای کے ہمنوا دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی میں اضافے کیلئے ایٹمی معاہدے سے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ امریکی قانون سازوں نے واضح کیا کہ تہران ، یمن ، شام اور عراق میںدہشتگردی کو بڑھاوادے رہا ہے۔ ایرانی ترقی یافتہ ہتھیاروں کے ذخائر خصوصاً میزائل بھی دہشتگردی کے فروغ میں استعمال کئے جارہا ہے۔دریں اثناء امریکی جوائنٹ اسٹاف بورڈ کے چیف جنرل جوزف نے ارکان کانگریس کے خیالات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جو اثاثے دیئے گئے وہ سارے فوجی طاقت مضبوط کرنے پر صرف کردیئے۔ ابھی تک ایران کو 1,7ارب ڈالر دیئے جاچکے ۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ خطے میں دہشتگردی کی سرپرستی سے متعلق رپورٹیں صحیح ہیں۔ ایران حقیقت میں ، شام اور یمن میں اپنے اتحادیوں اور ملیشیاؤں کی مدد کررہا ہے۔

شیئر: