Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈنمارک پر داعشی جنگجوؤں کی سرپرستی کا الزام

جدہ۔۔۔۔۔۔ڈنمارک کے ذرائع ابلاغ نے خبردار کیا ہے کہ حکومت داعش کے جنگجوؤں کی سرپرستی کررہی ہے۔ حکومت ڈنمار کے ایسے شہریوں کو زراعانت پیش کررہی ہے جو داعش تنظیم کا حصہ بنے ہوئے ہیں’’روسیہ الیوم‘‘نے ڈنمارک کے ’’ایکسٹرا بلادیت‘‘اخبار کے حوالے سے اطلاع دی کہ کم از کم 36شہری داعش میں شمولیت کیلئے ڈنمار ک کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔ حکومت کو اس بات کا علم ہے اس کے باوجود انہیں سماجی کفالت پروگرام کے تحت زراعانت دے رہی ہے۔ان میں سے 34بلدیاتی کونسلوں اور 2حکومت کے حمایت یافتہ نجی فنڈ سے زراعانت لے رہے ہیں۔ڈنمارک کے اخبارات نے توجہ دلائی کہ یہ بات واضح نہ ہوسکی کہ داعش میں شمولیت اختیار کرنیوالے شہریوں سے 6لاکھ32ہزار ڈنمارک کے روپے کس طرح واپس لئے جاسکتے ہیں۔

شیئر: