Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنگ بدلنے والے ٹائلز تیار

روم .... اٹلی کی ایک تحقیقی ٹیم نے ایسے ٹائلز تیار کئے ہیں جو رنگ بدلتے ہیں او ر اسے لگانے سے عمارت بھی نظر نہیں آتی۔ یہ ٹائل اپنا رنگ تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ ٹیم نے دعویٰ کیا کہ مستقبل میں ان ٹائلوں کودشمن کی نظروں سے چھپانے کیلئے فوجی گاڑیوں پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔ کمروں میں اگر لگادیا جائے تو یہ ایک آرٹ گیلری کا منظر پیش کرینگے۔ ان ٹائلوں میں ا لیکٹرانک چپ لگی ہیں۔ روشنی کا بھی انتظام ہے ۔ یہ اسمارٹ فون سے کنٹرول ہوتی ہیں۔ اسے کمپیوٹر کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ آپ گھر میں بیٹھے بیٹھے اندرونی ماحول بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔ اگر چاہتے ہیں کہ آپ کے باتھ روم کا رنگ نیلا نہ ہو تو صرف ایک بٹن کی مدد سے ہرا یا کسی بھی رنگ کا کرسکتے ہیں۔ یہ ٹائلز سرامک کے ہیں جبکہ اسکی اوپری سطح پر الیکٹرانک کا کمال ہے۔ تمام ٹائلز معیاری سائز کے ہیں۔ اس لئے دیواروں ، فرش یا چھت پر بھی لگائے جاسکتے ہیں۔ جب آپ اس کی لائٹ بند کردیں گے تو یہ چاندی، سفید یا کالے رنگ کے ہوجائیں گے۔ انہیں گھر کے ستونوں پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔
 

شیئر: