Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنے بچے کو اسمارٹ فون سے بچائیں

مانٹریال .... کیا آپ کا بچہ ٹیبلٹ اورا سمارٹ فون جیسی ڈیجیٹل ڈیوائسسز پر 5گھنٹے سے زیادہ وقت صرف کررہا ہے۔ اگر ایسا ہے تو اسے روکیں کیونکہ ایک نئی جائزہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس کے مٹاپے کے خطرات 43فیصد زیادہ ہوجاتے ہیں۔وہ اس دوران چینی والے مشروبات بھی پیتا ہے۔ نیند بھی نہیں بھرتی اور کسی قسم کی جسمانی سرگرمی میں بھی حصہ نہیں لیتا۔ جو بچے ان ڈیوائسسز پر وقت زیادہ صرف نہیں کرتے انکے مقابلے میں اس بچے کے مٹاپے میں یہ خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔ امریکہ میں پبلک ہیلتھ اسکول کے ایک محقق کا کہناہے کہ الیکٹرانک ڈیوائسسز پر بچوں کیلئے وقت مقرر کرنا انکی صحت کے لئے بڑا اہم ہوچکا ہے۔ جائزہ رپورٹ کے لئے امریکہ میں 9سے 12سال تک کی عمر کے 24800بچوںکے رویئے کا جائزہ لیا گیا۔ 20فیصد ایسے بچے تھے جو اسمارٹ فون، ٹیبلٹ، کمپیوٹر اور وڈیو گیمز پر 5گھنٹے سے زیادہ وقت صرف کررہے تھے جبکہ 8فیصدبچے ٹی وی دیکھتے تھے۔ ٹی وی دیکھنے سے بھی مٹاپا ہوتا ہے جبکہ غیر صحتمند غذا بھی مٹاپے کا باعث بنتی ہے۔

شیئر: