Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میگا ڈرون تیار،مسافر بھی سفر کرسکیں گے

اوسلو ........ ناروے کی ایک کمپنی جلد ہی ایسا میگا ڈرون لارہی ہے جس میں مسافر بھی سفرکرسکیں گے۔ یہ ڈرون 225کلو گرام (496پاونڈ ) کا وزن لیکر ا ڑ سکتا ہے۔ خود ڈرون کا وزن 75کلو (165پاونڈ) ہے۔ ایک مرتبہ اس کی بیٹری چارج ہونے کے بعد یہ 30سے 45منٹ تک پرواز کرسکتا ہے۔ اس وقت اس چھوٹے سے کارگو میگا ڈرون کے تجربات جاری ہیں۔ اسکا ڈیزائن اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ کبھی کسی انسان کو لیکر پرواز کرنا پڑے تو ممکن ہوسکے۔ ناروے کی گریف ایوی ایشن کا کہناہے کہ اسکا یہ ڈرون ہیلی کاپٹر کمپنیاں، ایمرجنسی سروس، کھیتوں پر اسپرے کرنے کیلئے اور ریسرچ اور سرکاری اداروں کے زیر استعمال میں آئیگا۔ ناروے کی یہ کمپنی شروع میں فلمیں بناتی تھی اور اس کمپنی میں فضائی فلم بندی کیلئے کل وقتی لوگ ملازم تھے لیکن جلد ہی اس کی ٹیم نے ڈرون ڈیزائن شروع کرنا شروع کردیئے کیونکہ کمپنی سمجھتی تھی کہ اس میں اس سے زیادہ فائدہ ہے اور یوں انہوں نے گریف ایوی ایشن کے نام سے اپنا کاروبار شروع کیا۔ کمپنی کا کہناہے کہ ہم نے جو ڈرون تیار کیا ہے وہ سامان لیجانے میں بیحد اہم ثابت ہوگا۔ اسے پرزے جوڑ کر فوری تیار اور اڑایا جاسکتا ہے۔ لوگ چاہیں تو اس میں ہیلی کاپٹر کی طرح کاک پٹ لگاسکتے ہیں اور یوں ایک شخص سفر کرسکتا ہے۔ کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار کا کہناہے کہ ہم نے اس منصوبے پر 2سال کام کیا ہے اور ہم اسے اڑانے کیلئے تیار ہیں۔ اسکا نیا ماڈل 800کلو گرام(1764پاونڈ ) وزن اٹھاسکے گا اور پھر ہم اس کی گنجائش میں بتدریج اضافہ کرتے رہیں گے۔

شیئر: