Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای پی سی اے لیگ : سعد، وسیم، زبیر کا عمدہ کھیل

 
سعدخان اوروسیم نے شاندارسنچریاں اسکور کیں، کاشف نے طوفانی بولنگ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، پریمیئر اور فرسٹ ڈویژ ن میں بھی 6-6 میچز کھےلے گئے
 
ایسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور المرکب کے تعاون سے شروع ہونے والی لیگ میں سعدخان ، وسیم کی شاندار سنچریاں ، زبیر ، سعید احمد،عمر امتیاز کی شاندار بیٹنگ جبکہ کاشف نے طوفانی بولنگ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔پریمیئر ڈویژن مےں 6 جبکہ فرسٹ ڈویژ ن بھی 6 میچز کھیلے گئے۔
پریمیئر ڈویژن کے پہلے میچ میں الغامدی کلب نے ہنڈاکلب کو بآسانی60رنزسے شکست دی۔ الغامدی کلب نے پہلے کھےلتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں9 وکٹ کے نقصان پر 312رنز بنائے۔ عمرامتیاز 60، ضیاد 48اور ذیشان بٹ 48 رنزکے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ہنڈ ا کلب کی طرف سے کاشف عباس نے 5 اور بلال خان نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ہد ف کے تعاقب میںہنڈا کلب39اوورز میں 280رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ہنڈا کلب کی طرف سے نعمان آفاق نے 73جبکہ بلال خان نے 54رنز بنائے ۔ الغامدی کی طرف سے عمر امتیاز اور بلال بٹ نے 3 اور ارسلان اور بلال شبیرنے 2،2 کھلاڑیوںکو آوٹ کیا۔ عمرامتیاز کو شاندار آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
دوسرے میچ میں پاک سعودی نے ماروج روان کو با آسانی6وکٹ سے شکست دی۔ ماروج روان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں231رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی۔رضوان 45اور ہارس 43رنزکے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔پاک سعودی کی طرف سے سلمان نے 4 اورشہباز نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔جواب مےں پاک سعودی نے ہدف بآسانی 24اوورز میں 4وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔پاک سعودی کی طرف سے آصف 72جبکہ زبیر نے 34 رنز بنائے ۔آصف کو شاندار اننگز پرمین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
تیسرے میچ میں پین گلف نے ایج ڈولفن کو 226رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔پین گلف نے پہلے کھےلتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں4وکٹ کے نقصان پر 380رنز بنائے۔سعد خان 150،وسیم 101رنز 41 گیندوں پر، عمران چوہدری 50 اور محسن راجپوت 45رنزکے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ایج ڈولفن کی طرف سے تجمل اور شیراز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کےا۔ہد ف کے تعاقب مےںایج ڈولفن30اوورز میں154رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔پین گلف کی طرف متین نے 4 جبکہ عمران چوہدری اور مقیم نے 2 ، 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔سعد خان کو شاندار اننگز پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
فرسٹ ڈویژن کے پہلے میچ میں الجومی اٹو میٹو نے پاشا الیون کو 3وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاشا الیون نے 8وکٹوں پر 40 اوورز میں 237رنز بنائے۔ ایوب ، ریاض اور اعظم نے بالترتیب 59،54 اور40 رنز بنائے۔ الجوی کی طرف سے یاسین نے 3جبکہ شہزاد اور محسن نے 2،22وکٹیں لیں۔ جواب میں الجوی آٹو کے عبید نے 120رنز بناکر 7وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔پاسا کے عابد نے 3وکٹیں ححاصل کیں۔ عبید کو شاندار اننگز پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا
فرسٹ ڈویژن کے دوسرے میچ میں ایسٹرن عربیہ نے ای ایم سی کراچی اسٹرائیکر کو 3وکٹوں سے شکست دیدی۔کراچی اسٹرائیکر نے 9وکٹوں پر 200رنز بنائے۔ شعیب اور ناصر بالترتیب 93اور 29رنزبناکر نمایاں رہے۔پویز اور سجل نے 3اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ایسٹرن عربیہ نے 7وکٹوں پر 28اوورز میں ہدف پورا کرلیا۔عمران اور مظاہرین نے 44اور 39رنز بنائے۔فرخت اور سعید نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔
فرسٹ ڈویژن کے تیسرے میچ میں ٹیم ایس ایس کیو نے المرڈایشنر کو 6وکٹوں سے شکست دیدی۔المراڈایشنر نے 40اوورز میں 9 وکٹوں پر 221رنز بنائے۔ منو73اور بجو نے 54رنز بنائے، ٹیم ایس کیو کے نوید، ندیم اور سلیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ایس ایس کیو نے ہدف 29اوورز میں 4وکٹوں پر حاصل کرلیا۔سعید اور مہربان نے بالترتیب 90اور 53رنز اسکور کئے۔سعید کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
******

شیئر: