دنیا کی سب سے لمبی ڈریگن بوٹ
تانگ چن- - - - - کمبوڈیا کی ایک کشتی کو دنیا کی سب سے لمبی ڈریگن بوٹ کا اعزاز مل گیا۔ کشتی کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔اس کشتی کی لمبائی 87.3میٹر ہے جبکہ اس سے پہلے یہ اعزاز چین کی ایک کشتی کے پاس تھاجس کی لمبائی 77.8 میٹر تھی۔ رپورٹ کے مطابق نئی تیار کی گئی کشتی کو 179 افراد مل کر چلا سکتے ہیں۔کمبوڈین حکام کے مطابق اس کی تیاری پر 60 ہزار ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔