Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی:دوسری جنگ عظیم کا بم ملنے پرخوف وہراس

  برلن..... جرمنی کے شہر آگسبرگ میں دوسری جنگ عظیم کے زمانے کا بم ملنے کے بعد 54ہزار افراد کوعلاقہ خالی کرنا پڑا ۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جرمن کے شہر آگسبرگ میں گزشتہ روز اس وقت خوف پھیل گیا جب اطلاع ملی کہ ایک بم ملاہے۔فوری طور پر حکام کو طلب کیاگیا ۔900 پولیس اہلکاروںنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیاگیا۔جرمنی میںجاری ایک نمائش میں بھی تشویش پھیل گئی۔ نمائش دیکھنے آنے والے سیکڑوں افراد کو علاقہ خالی کرنے پر مجبور کیاگیا۔پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کا گھیراﺅکرکے تلاشی لی تو بم ملا جو دوسری جنگ عظیم میں رائل ایئرفورس کے طیاروں نے برسایا تھا۔1.8ٹن وزنی بم کو ناکارہ بنانے کےلئے ماہرین کی ٹیم کو طلب کیاگیا۔

شیئر: