Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ خاندانی بزنس کی شکل اختیار کر گیا، پراچی

ممبئی ..... بالی وڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی کا کہناہے کہ بالی وڈ ایک بڑا خاندانی بزنس کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ پراچی ان چند اداکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے ٹی وی سے فلم تک کا کامیاب سفر کیا۔ انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری میں اب بھی فلمی خاندانوںسے تعلق رکھنے والے اداکاروں اور دیگر اداکاروں کے درمیان تعصب بڑھتا جاتا ہے۔ آج بھی اداکاروں کے بچوں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ اس وقت بے شمار ماہر اداکار ایسے ہیں جنہیں کام کرنے کا موقع نہیں ملتا اور انکے بچے آج ان سے بہتر طریقے سے بالی وڈ میں ہاتھوں ہاتھ لئے جاتے ہیں۔ پراچی نے 19سال کی عمر میں بالی وڈ میں کام شروع کیا تھا اور انکا کہنا ہے کہ میں بھی اقربا پروری کا شکار ہوئی۔ میں بالی وڈ میں آوٹ سائڈر کہلاتی ہوں۔ میں نے 17سال کی عمر میں پہلا ٹی وی شو کیا تھا جبکہ 19سال میں فلمو ں میں آئی۔ ٹی وی پر جو بھی کردارادا کئے سب میں تعریف ہوئی جبکہ فلموں میں مجھے بار بار خود کو ثابت کرنا پڑ رہا ہے۔ میں اپنا سفرجاری رکھوں گی اور اسے ترک نہیں کرونگی۔ فلموں میں ودیا بالن اور کنگا رناوت سمیت شاندار اداکارائیں بھی ہیں۔ یہ سب اچھا کام کررہی ہیں اور میں بھی ان سے حوصلہ لیتی ہوں۔
 

شیئر: