Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعزاز کی امید نہیں رکھنی چاہئے باجپئی

ممبئی ..... ورسٹائل اداکار منوج باجپئی کا کہناہے کہ مجھے امید نہیں تھی کہ فلمی دنیا میں مجھے کسی اعزاز سے نوازجائیگا۔ واضح رہے کہ نومبر میں باجپئی نے آسٹریلیا کے شہر برزبن میں دسویں ایشیابحر الکاہل اسکرین ایوارڈ میں بہتر ین اداکار کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ انہیں یہ ایوارڈ2015ءکی فلم علی گڑھ پر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلا ہندوستانی اداکار ہوں جسے یہ ایوارڈ ملا کیونکہ ایوارڈ دینے والی ہر جیوری کے ا پنے ایجنڈے ہوتے ہیں اسلئے آپ کو کسی ایوارڈ کی توقع نہیں کرنی چاہئے۔ جب جیوری اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ دیا کریگی تو آپ کو ایوارڈ ملنے کی توقع ہونی چاہئے۔ فلمی صنعت میں ہر جیوری کی پالیسی ایک سال جو ہوتی ہے وہ دوسرے سال نہیں ہوتی لیکن اداکارکو اپنی اداکاری سے مطلب ہونا چاہئے۔باجپئی کا کہنا تھا کہ میں بڑا باغی قسم کا شخص ہوں بعض اوقات مجھے اس سے خوف بھی آتا ہے کیونکہ یہ سب میرے ڈی این اے میں ہے۔ میں خود کو بعض اوقات چیلنج بھی کرتا رہتا ہوں۔ بعض مرتبہ تو خود کو خطرناک صورتحال میں پاتا ہوں لیکن جب مجھے ایوارڈ ملتا ہے تو اس سے مجھے اطمینان بھی ہوتا ہے۔ ناقدین پر میں یقین نہیں رکھتا۔ انہیں پڑھتا بھی نہیں کیونکہ میں اپنے کام کا خودسب سے بڑا ناقد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ کرکٹ کے کمنٹیٹر ایئرکنڈیشن کمرے میں بیٹھے ہوتے ہیں جبکہ کرکٹر میدان میں سخت گرمی میں کھیل رہا ہوتا ہے۔ کمنٹیٹر کے ہاتھ میں چائے کا کپ ہوتا ہے اوروہ ہر گیند پر تبصرے کرتا رہتا ہے۔ یہی حال ہمارے ناقدین کا ہے۔
 

شیئر: