Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیر ڈرائیور مزید گاڑیاں مارکیٹ میں آنے کےلئے تیار

  لندن..... بغیر ڈرائیور کی مزید جدید گاڑیاںمارکیٹ میں آنے کےلئے تیار ہیں جس میں نیا سافٹ ویئر انسٹال کیاجائے گا۔اس سے گاڑی کی رفتار پہلے کی8کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ ہوگی۔بونٹ کے نیچے موجود سافٹ ویئر گاڑی کو حادثے سے بچائیگا۔ گاڑی میں جدید سینسر اور کیمرے بھی نصب ہونگے۔”ٹیلا “ نے اعلان کیا ہے کہ جدید آٹو پائلٹ گاڑی آئندہ ہفتے مارکیٹ میں متعارف کرادی جائے گی۔اس سے پہلے نومبر میں یہی اعلان کیا گیاتھا تاہم اب کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی تیار ی مکمل ہے۔ایچ ڈبلیو 2نام کی اس نئے آٹوپائلٹ گاڑی میں تمام ہی جدید فنکشنز مسافر کو مکمل آرام فراہم کرینگے۔یہ گاڑی ماڈل ایس اور ماڈل ایکس سے کہیں زیادہ مختلف اور جدید ہوگی۔اب تک اس گاڑی کے بہت زیادہ تفصیلات اور آسانیاں ظاہر نہیں کیاگئی ہیں تاہم خیال ہے کہ یہ اپنے بیٹھنے والے کو مزید آرام پسند بنادے گی۔
 

شیئر: