Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھری ڈی ٹرکی، پیزا اور چاکلیٹس

لندن.... اب کھانا بھی تھری ڈی ملے گا۔ وہ بھی معمولی نہیں ”ٹرکی“ دیاجائے گا۔پیزا ملے گا ساتھ ہی شربت بھی دیاجائے گا۔ٹیکنالوجی ماہرین نے اب یہ سوچنا شروع کردیا مگر مشکل یہ ہے کہ گاہک اسے مانیں گے یا نہیں۔رپورٹ کے مطابق مستقبل میں جب آپ کھانے کےلئے ہوٹل جائیں گے تو ویٹر اپنے ہاتھ میں ایک تھال لے کر آپ کی خدمت میںحاضر ہوگا تاہم اس پرتھر ی ڈی پرنٹر سے تیار کھانے ہونگے اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ اسے کیسے کھائیں۔یونیورسٹی آف کینبر ا کے ماہرین نے تحقیق کے بعد کہا ہے کہ گاہک تھری ڈی کھانے میں مزاحمت کرینگے مگر کیا آپ یہ خیال لاسکتے ہیں کہ ہوٹل میں آپ کو تھری ڈی ٹرکی ملے۔پیزا دیاجائے اور اسنیکس ملیں۔اس سے چاکلیٹ ،کنفیکشنری ،بسکٹس اور کیکس بھی ملیں گے۔

شیئر: