Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرہ خان میرے ٹیلنٹ سے خوفزدہ ہے، میرا

لاہور.. لالی وڈ اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان میرے ٹیلنٹ سے خوفزدہ ہے۔ فلم، ٹی وی اورکمرشلز میں ایک ہی اداکارہ کوبطورایکٹرس اورماڈل سائن کرنا ناانصافی ہے۔ سوچی سمجھی سازش کے تحت ا سے کوپروموٹ کیا جا رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں میرا نے کہامیں نے اس پروفیشن کو زندگی کے 20برس د ئیے ہیں۔ اب ایک خاص لابی مجھے ملنے والے پراجیکٹس میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ماہرہ خان ان سازشوں کے پیچھے ہے۔ ماہرہ خان کو صرف کام دینا میرے ساتھ ہی نہیں بلکہ ان تمام اداکاراوں اورماڈلز کے ساتھ زیادتی ہے، جوبے پناہ ٹیلنٹ رکھتی ہیں۔اس سے زیادہ خوبصورت باصلاحیت اداکارائیں موجودہیں۔

شیئر: