Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہاڑی کی چوٹی پر خطرناک تصاویر

سسکس ..... برائٹن کے قریب 7سسٹرز کنٹری پارک میں نوجوان سیاحوں نے انسٹا گرام میں اپ لوڈ کرنے کیلئے فوٹو لینے کے چکر میں اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالدیا۔ وہ ساحل کے کنارے 500فٹ بلند پہاڑی پر چڑھ کر خطرناک انداز میں تصاویر بنا تے رہے۔ خیال ہے کہ ان سیاحوں کا تعلق جنوبی کوریا سے تھا۔ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ خاتون سیاح پہاڑی کی چوٹی کے کنارے ایک ٹانگ پر کھڑی ہوکر بازو پھیلائے تصویر بنارہی ہے۔ ذرا سی غفلت سے وہ سمندر میں گر سکتی تھی۔حکام نے ان کے اس رویئے کو خطرناک قرار دیا اور کہا کہ ایسی تصاویر کا کیا فائدہ جس میں آپ اپنی زندگی کو جان کی بازی ہار دیں۔ واضح ہو کہ علاقے میں پہاڑ کی چوٹیوں سے پتھر سمندر میں گر سکتے ہیں۔ مئی میںہی 250فٹ کا طویل پتھر چوٹی سے سمندر میں گرا تھا۔ ساحلی علاقے میں اس طرح کے تودے گرنے کا عمل جاری رہتا ہے لیکن اب جو تصاویر سامنے آئی ہیں اس کے بعد حکام نے دوبارہ لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ چوٹی پر اس طرح کی تصاویر بنانے سے گریز کریں۔ ابھی تک چوٹی پر کوئی باڑ وغیرہ نہیں لگائی گئی۔ کوسٹ گارڈ ترجمان نے کہاکہ ہم لوگوں کو ایسا کرنے سے نہیں روک سکتے لیکن انہیں ہدایت اور مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اس سے بچیں۔
 
 
 
 

شیئر: