Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف میں اسپورٹس ویک

 
 
بوائز اور گرلز سیکشن میں کھیلوں کے مقابلے ہاوسز کی بنیاد پر ہوئے، اسٹاف کے بھرپور تعاون اور کاوشوں کا شکریہ، پرنسپل قیصر خان
 
 ام علی بڈانی ۔ طائف
 
پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف میں سے طلبہ وطالبات کےلئے اسپورٹس ویک کا غیر معمولی اہتمام کیا گیا۔ بوائز اور گرلز سیکشن میں تمام کھیلوں کے مقابلے ہاوسز کی بنیاد پر ہوئے تاکہ معاونت اور مسابقت کا ماحول پیدا کیا جاسکے۔ بوائز سیکشن میں جناح ہاوس، اقبال ہاوس، سرسید ہاو س اور عبدالقدیر ہاوس جبکہ گرلز سیکشن میں تمام ہاوسز نے اپنے ہاوس ماسٹر کی نگرانی میں حصہ لیا۔ پرنسپل قیصر خان کی خصوصی ہدایات پر بوائز سیکشن کیلئے طائف کے اسپورٹس کمپلیکس میں اجازت نامہ حاصل کیا گیا طالبات کے مقابلے اسپورٹس گرلزسیکشن کے احاطے میں جاری رہے۔ بوائز سیکشن میں کھیلوں کا افتتاح پرنسپل نے اور گرلز سیکشن میں وائس پرنسپل نے مشعل روشن کرکے کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل قیصر خان نے کہا کہ کھیل طلبہ و طالبات کا بنیادی حق ہے۔صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ممکن ہے۔ انہوں نے ڈسپلن انچارج ،اسپورٹس انچارج، ہاوسز انچارج، لیول کوآرڈ ینیٹرز، کلاسز انچارج اور انچارج گرلز سیکشن کو خصوصی ہدایت کی کہ طلبہ اور طالبات کی سیفٹی اور سیکیورٹی کا غیر معمولی خیال رکھا جائے۔ طلباءو رطالبات نے کرکٹ، فٹبال ، والی بال،بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، 100میٹر دوڑ، میوزیکل چیئر، بیلون ریس، پک نٹس ، پی ٹی جمناسٹک کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ طلبہ کیلئے تیراکی کاا ہتمام بھی کیا گیا تھا۔ اسپورٹس ویک کا اختتام انتہائی خوش اسلوبی سے ہوا ۔ پرنسپل قیصر خان نے اسٹاف کے بھرپور تعاون اور کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔
******

شیئر: